حسن عباس کو امریکا میں ’’مسٹر کامیڈی‘‘ کا خطاب دیا جائیگا
مختلف ریاستوں میں حسن عباس نے نورجہاں، مہدی حسن، نصرت، ریشماں کی نقالی کی
پاکستان کے معروف پیروڈین حسن عباس کوامریکا میں ''مسٹرکامیڈی'' کا خطاب دینے کے لیے عیدالاضحیٰ کے بعد تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
تقریب کا انعقاد بروکلین آرٹس کونسل کی جانب سے کیا جائے گا۔ معلوم ہواہے کہ حسن عباس کی جانب سے امریکا کی مختلف ریاستوں میں منعقدہ پروگراموں میں ملکہ ترنم نور جہاں، استاد نصرت فتح علی خاں، ریشماں اور شہنشاہ غزل مہدی حسن سمیت دیگرکی شاندار پیروڈی کے بعد انھیں خطاب سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جب اس سلسلہ میں حسن عباس سے نیویارک رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے''ایکسپریس'' کوبتایا کہ جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں امریکی ریاستوں میں خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا گیاتھا۔
اس موقع پرمیری پرفارمنسز کوبہت سراہاگیا۔ میری پرفارمنس پرملنے والے رسپانس کوامریکی میڈیا نے بہت اچھے اندازسے شائع کیا اور بہترین اسٹوریز تیار کی گئیں۔ بروکلین آرٹس کونسل کی طرف سے مجھے ''مسٹر کامیڈی''کے خطاب سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں عیدالاضحی کے بعد تقریب ہوگئی، جس میں پاکستانی ہائی کمیشن کی شرکت بھی متوقع ہے۔