ایشین گیمز میں بھارتی تیر اندازوں نے کورین امیدوں کو چھلنی کردیا
انڈونیشیا نے ویمنز ڈبلز بیڈمنٹن میں جاپانی حکمرانی کی اینٹ سے اینٹ بجادی
لاہور:
ایشین گیمز میں بھارتی تیر اندازوں نے جنوبی کوریائی امیدوں کو چھلنی کردیا، انڈونیشیا نے ویمنز ڈبلز بیڈمنٹن میں جاپانی حکمرانی کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، یو اے ای کی عالیہ سعید نے اپنے ملک کو پہلا ایشیائی گیمز گولڈ میڈل جتوادیا، شوٹنگ میں چین کا غلبہ برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے تیراندازی کے مینز ٹیم ایونٹ میں ورلڈ چیمپئن جنوبی کوریا کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا، ٹیم میں شامل 20 سالہ راجات چوہان کو 35 ہزار ڈالر مالیت کی امپورٹڈ کمان دلانے کیلیے ان کی والدہ نے اپنا زیور بیچ دیا تھا۔ یہ ایشین گیمز میں بھارت کا تیراندازی میں پہلا طلائی تمغہ ہے۔ اسی طرح ویمنز ڈبلز بیڈمنٹن میں انڈونیشیا کی گریسیا پولی اور نٹیا کرشندا نے جاپان کی فیورٹس ایاکا اور میساکی کو زیر کرکے اپ سیٹ کیا۔ شوٹنگ میں چین نے مزید 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔
اس طرح کھیل میں طلائی تمغوں کی تعداد 26 ہوچکی جبکہ گذشتہ گیمز میں اس نے اس میدان میں 21 سونے کے تمغے جیتے تھے۔ 10 ہزار میٹر ویمنز دوڑ میں عالیہ سعید محمد پہلے نمبر پر رہیں، یہ ایشین گیمز میں یو اے ای کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔