قومی ٹی 20 ٹرافی پر قبضے کیلیے آج لاہور اور پشاورکی جنگ
سیمی فائنل میں ملتان ٹائیگرز کو 9 رنز سے شکست، سیالکوٹ اسٹالینز بھی ناکام
قومی ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر قبضے کیلیے اتوار کو لاہور لائنز کی پشاور پینتھرز سے جنگ ہوگی۔
سیمی فائنل میں کامران اکمل کی برق رفتار اننگز نے لائنز کو ملتان ٹائیگرز پر 9 رنز سے فتح دلائی، انھوں نے 77 رنز بنائے۔ پینتھرز نے مضبوط سائیڈ سیالکوٹ اسٹالینز کو سنسنی خیز مقابلے میں 6 رنز سے زیر کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ میں فتح کے لیے درکار 180 رنز کے تعاقب میں ملتان ٹائیگرز نے 9 وکٹیں گنوا کر170 رنز جوڑ سکے، رضوان حیدر کے 25 گیندوں پر 42 رنز کسی کام نہ آئے۔
نوید یاسین39، صہیب مقصود26 اورذوالفقار بابر20 رنز بنائے، محمد آفتاب نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ قیصر اشرف نے 2 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل لاہور لائنز نے کامران اکمل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں 7 وکٹیں گنوا کر 179 رنز کا مضبوط اسکور بنایا، کامران نے 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر77 رنزاسکور کیے، امام الحق نے45 بالز پر50 رنز کا اضافہ کیا جبکہ اظہر علی نے 35 رنز بنائے، فاسٹ بولر محمد عرفان نے 3 جبکہ راحت علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں صبح کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں 157 رنزکے جواب میں سیالکوٹ اسٹالینز نے 7 وکٹ 150 رنز جوڑ سکی۔
شاہد یوسف نے 35گیندوں پر56 رنز بنائے، منصور امجد نے 32 رنز کا حصہ ڈالا،عمران خان سینئر، زوہیب خان اور تاج ولی نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے پشاور پینتھرز نے7 وکٹ پر156 رنز بنائے، رفعت اللہ ممہند نے 35، عادل امین 34 اور محمد فیاض نے 21 رنز بنائے، کپتان زوہیب خان نے19 گیندوں پر30 رنز ناٹ آؤٹ بنائے،حسن علی نے2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔