شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر
شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری سے 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، گزشتہ رات بھی جیٹ طیاروں نے شوال میں دہشتگردوں کے 5 مشتبہ ٹھکانوں پر بم باری کی جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں 3 ماہ سے زائد عرصے سے جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک ایک ہزار 200 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کیا چکا ہے جن میں غیرملکی شر پسندوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔