انقلاب لانے والےعام آدمی سے ہاتھ ملانا بھی پسند نہیں کرتے وزیراعلیٰ پنجاب

اگر ملک میں حقیقی اگر انقلاب آیا تو اشرافیہ سمیت سب کو بہالے جائے گا، شہباز شریف

دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہے، شہباز شریف. فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہے، انقلاب لانے والےعام آدمی سے ہاتھ ملانا بھی پسند نہیں کرتے۔


لاہورمیں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں اب بھی کئی اعتبار سے بہتر ہے ۔ معاشرے میں پسے ہوئے طبقے کی بہتری کے لئے کام جاری رکھیں گے، ہم نے ملازمین کی بہتری کاایجنڈا بجٹ میں بھی شامل کیا ہے۔ پنجاب حکومت صحت سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو جدید تربیت فراہم کرے گی کیونکہ لیڈی ہلتھ ورکرز ایک بہت بڑی ذمہ داری ادا کرسکتی ہیں، وہ ڈینگی اورپولیو سمیت مختلف امراض کے خاتمے کی کوششیں کریں، ڈینگی کا نام رہنے دیں مگر اس کا نشان مٹادیں۔ سیلاب زدگان کی مدد کاکام مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پھیل جائیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہے، انقلاب لانےوالے عام آدمی سے ہاتھ ملانا بھی پسند نہیں کرتے۔ اگر ملک میں حقیقی اگر انقلاب آیا تو اشرافیہ سمیت سب کو بہالے جائے گا۔
Load Next Story