کراچی کے عوام میں اپنا کلچر دکھائی دیتا ہے عاطف اسلم

پاکستان اور بھارت کے نوجوان ملکر کام کریں تو معیاری موسیقی سننے کو ملے گی، گلوکار

پاکستان اور بھارت کے نوجوان ملکر کام کریں تو معیاری موسیقی سننے کو ملے گی، گلوکار۔ فوٹو: فائل

گلوکارعاطف اسلم نے کہاہے کہ دنیا کے مختلف مقامات کی طرح پورے پاکستان میں پرفارم کرتا ہوں کراچی کے عوام سب سے منفرد ہیں۔


شہر قائد کے عوام میں ادب وآداب اور اپنا کلچر دکھائی دیتاہے' میں آج بہت خوش ہوں کہ محبت کرنے والوں کے درمیان ہوں پاکستان کا مستقبل روشن ہے لوگوں میں شعور بیدار ہو رہا ہے اور اپنی اچھائی اور برائی کے لیے خود سوچنے لگے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امجد حسین شاہ اور ان کی پوری ٹیم کو میں کراچی میں کامیاب شوکے انعقاد پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں گلوکار عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے نوجوان اگر ملکر میوزک کے لیے کام کریں تومستقبل میں بہت اچھی موسیقی سننے کوملے گی' دونوں ممالک کے فنکاروں میں بھرپورٹیلنٹ دکھائی دیتاہے' میوزک کے مقابلے میں جج کی حیثیت سے شرکت کرکے بہت کچھ نیا دیکھنے اورسیکھنے کوملا۔
Load Next Story