ٹی 20 ورلڈ کپ سری لنکا نے نیوزی لینڈ کوسپراوورمیں شکست دے دی

میچ کا فیصلہ سپراوور میں ہوا جس میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔

بہترین پرفارمنس پر سری لنکا کے دلشان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹی 20 ورلڈ کپ سپرایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپراوور میں شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے روب نکول نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 58 رنز اسکور کیے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل 38، برینڈن میک کولم 25 اور کپتان راس ٹیلر 23 رنز اسکورکرکے نمایاں رہے۔ سری لنکا کی طرف سے نووان کلاسیکرا اور پریرا نے 2،2 جبکہ لستھ ملنگا اور اجنتھا مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


سری لنکا کی ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناکر میچ ٹائی کردیا۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 53 گیندوں پر 76 رنزاسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کے فرینکلن نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کا فیصلہ سپراوور میں ہوا جس میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ بہترین پرفارمنس پر سری لنکا کے دلشان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story