حصص مارکیٹ میں فروخت پر دباؤ کے باعث 322 پوائنٹس کی کمی

انڈیکس 4 حدیں گنوا کر 29383 ہوگیا، 78 ارب کا نقصان، صرف 9 کروڑ حصص کے سودے

انڈیکس 4 حدیں گنواکر 29383 ہوگیا، 78 ارب کا نقصان، صرف 9 کروڑ حصص کے سودے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

تحریک انصاف کے دھرنا جاری رکھنے کے ساتھ ملک گیر سطح پر جلسے منعقدکرنے کے فیصلے سے سیاسی افق پر غیریقینی صورتحال شدت اختیار کرنے اور وزیراعظم کے خلاف عدالت عظمیٰ میں نااہلی کی درخواستوں کی سماعت جیسے عوامل کراچی اسٹاک ایکس چینج کی نفسیات پر حاوی رہے اور پیرکو کاروباری کے تمام دورانیے میں مارکیٹ بدترین مندی سے دوچار رہی جس سے انڈیکس کی 4 حدیں بیک وقت گرگئیں اور سرمایہ کاروں کے مزید78 ارب30 کروڑ85 لاکھ 75 ہزار675 روپے ڈوب گئے جبکہ کاروباری حجم بھی 10 کروڑ شیئرزسے نیچے آگیا۔


کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 322.52 پوائنٹس کمی سے 29383.13، کے ایس ای30 انڈیکس 293.16 پوائنٹس گھٹ کر 19959.36 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 590.58 پوائنٹس کمی سے 47835.34 ہوگیا، کاروباری حجم 43.31 فیصد کم رہا اورصرف 9 کروڑ8 لاکھ 86 ہزارحصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ394 کمپنیوں تک محدود رہا،75 کے بھاؤ میں اضافہ، 297 کے دام میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story