الیکشن ٹریبونل نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق بخاری کو نا اہل قرار دیدیا

این اے 153 بہاولپور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونیوالے دیوان عاشق بخاری کو جعلی ڈگری کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا۔

این اے 153 بہاولپور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونیوالے دیوان عاشق بخاری کو جعلی ڈگری کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا۔ فوٹو؛فائل

HARIPUR:
بہاولپور الیکشن ٹربیونل نے این اے 153 میں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے دیوان عاشق بخاری کو نااہل قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا حکم جاری کر دیا۔


رانا قاسم نون نے بہاولپور الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی کہ این اے 153 کے ایم این اے دیوان عاشق بخاری کی ڈگریاں جعلی ہیں اور انھوں نے اپنے کاغذات میں قرضے معاف کروانے کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہ دے کر غلط بیانی سے الیکشن میں حصہ لیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران دیوان عاشق بخاری الیکشن ٹربیونل میں اپنی انٹر میڈیٹ کی ڈگری پیش نہ کر سکے۔
Load Next Story