گانے سے اندر کے جذبات کا اظہار آسان ہوجاتا ہے تبو
اداکاری پہلی محبت ہے، وشال بھردواج کے ساتھ ملکر البم تیار کرنا چاہتی ہوں
اداکارہ تبو کو گلوکاری سے لگاؤ ہوگیا۔ تبو نے آنے والی فلم ''حیدر'' میں ایک گانا گایا ہے جس سے اس کے حوصلے بلند ہوئے ہیں کہ وہ گا بھی سکتی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق تبو ان دنوں اپنی آواز صاف کرنے اور سر و تال کو سمجھنے میں گزار رہی ہیں۔ 42 سالہ تبو نے کہا کہ اداکاری اس کی پہلی محبت ہے لیکن اس کو موسیقی سے بھی بے حد دلچسپی ہے۔ تبو نے کہا کہ مجھے گانا اچھا لگتا ہے کیونکہ اس طرح ان کے اندر کے جذبات کا اظہار آسان ہو جاتا ہے، انھوں نے بتایا کہ انھوں نے ایک گانا ریکارڈ کروایا ہے اور چاہتی ہیں کہ بالی وڈ کے لیے گانا گانا جاری رکھیں۔
تبو نے اس امید کا اظہار کیا کہ لوگوں کو اس کی گلوکاری پسند آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ وشال بھردواج کے ساتھ ملکر ایک البم تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں کیونکہ وہ ایک اچھے موسیقار ہیں، تبو موسیقار انو ملک کے ساتھ بھی کام کی خواہاں ہیں جن کے مطابق تبو کی آواز بہت مدھر ہے لیکن تبو کو اپنی آواز پالش کرنے کے لیے بے حد محنت اور تربیت کی ضرورت ہے۔