کراچی میں کارکنوں کی ہلاکتوں اور گرفتاریوں کیخلاف اہلسنت والجماعت کے دھرنا کا دوسرا دن
احتجاج کے اعلان کے باعث گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والے راستوں کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیاگیا ہے
اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل اور گرفتاریوں کے خلاف گرومندر میں دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔
گرومندر میں اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی کی سربراہی میں کارکنوں کی بڑی تعداد دھرنا دیئے بیٹھی ہے۔ جس کی وجہ سے گرومندر کے اطراف کی سڑکیں بند ہیں، دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کو بلاجواز گرفتار اور ان کا مبینہ ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے جسے فوری طور پر بند ہونا چاہیئے۔ دھرنے کی وجہ سے شارع فیصل،تین ہٹی،لیاقت آباد،جیل روڈ،لسبیلہ کے اطراف میں ٹریفک جام ہے اور لوگوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
دوسری جانب دھرنےکےشرکا کی جانب سے مطالبات کے منظور نہ ہونے پر گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والی سڑک کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔ ٹریفک کو اسٹیٹ لائف بلڈنگ سے کلب روڈ کی طرف موڑا جارہا ہے۔ ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دھرنوں اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند سڑکوں کی جانب نہ آئیں اور منزل پر پہنچنے کے لئے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔