وزیراعظم نا اہلی کیس چیف جسٹس نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواستیں مسترد کردیں

چیف جسٹس نے وزیراعظم نا اہلی کیس میں جسٹس جواد کو بنچ سے نکالنے کی درخواست بھی مسترد کردی

لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے چوہدری شجاعت، اسحاق خاکوانی اور گوہر نواز سندھو نے درخواست دی تھی۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس ناصر الملک نے وزیراعظم نا اہلی کیس میں لارجر پنچ تشکیل دینے کے لئے دائر درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، اسحاق خاکوانی اور گوہر نواز سندھو کی جانب سے وزیراعظم نا اہلی کیس میں لارجر بنچ بنانے کی درخواستیں مسترد کر دیں ہیں۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس نے وزیراعظم نا اہلی کیس میں جسٹس جواد کو بنچ سے نکالنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین، اسحاق خاکوانی اور گوہر نواز کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھی جس میں چیف جسٹس ناصر الملک سے درخواست کی گئی تھی کہ وزیراعظم نا اہلی کیس میں لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔ دو روز قبل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے وزیراعظم نا اہلی کیس میں لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لارجر بنچ چیف جسٹس کا صوابدیدی اختیار ہے، اگر کسی کی خواہش ہے کہ متعلقہ کیس میں لارجر بنچ تشکیل دیا جائے تو چیف جسٹس کو درخواست دی جائے۔
Load Next Story