کوئٹہ میں دستی بم حملوں اور فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق 12زخمی
حجام کی دکان پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے
دستی بم حملوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کوئٹہ میں دستی بم حملوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا تازہ ترین واقعہ جوائنٹ روڈ پر پیش آیا جہاں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون اور بچے کو قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا اور ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل نا معلوم افراد نے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر فوٹو گرافر کی دکان پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ جب کہ ڈبل روڈ پر واقع حجام کی دکان پر بھی نامعلوم افراد نے پہلے دستی بم پھینکا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضسافے کا خدشہ ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقعے کی تحیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ دستی بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات کے بعد کوئٹہ شہر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔