پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کیوی اسکواڈ کی قیادت برینڈن مک کولم کریں گے
KARACHI:
نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کے خلاف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈولڈ 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت برینڈن مک کولم کریں گے۔ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن، ٹرینڈ بولٹ، سوڈھی، بریس ول، مارک کریگ ، راس ٹیلر، جے واٹلنگ، ٹم ساؤتھی، کین ولیمسن، واگنر، ٹوم لیتھم، جیمز نیشہم ،ڈگ بریسویل، لیوک رونچی اور ہمیش رتھرفورڈ شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچز کے علاوہ 2 ٹی 20 اور 5 ون ڈے بھی کھیلے جائیں گے، جس کی قیادت بھی برینڈن مک کولم ہی کریں گے تاہم دونوں فارمیٹ کی ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔