شام میں کار بم دھماکوں میں 30 بچوں سمیت 39 افراد ہلاک 74 سے زائد زخمی
دھماکا اسکول کے قریب ہوا جس کی وجہ سے ہلاک اورزخمی ہونے والوں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل،غیرملکی خبرایجنسی
شام میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں اسکول کے 30 بچوں سمیت 39 افراد ہلاک اور 74 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکاری نیوز ایجنسی صنعا کے مطابق دھماکے ہومز میں واقع اسکول میں ہوئے جس کے باعث ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، ریسکیواہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بھی زیادہ تعداد بچوں کی شامل ہے جن میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور اسکول ہی میں موجود تھے جنہوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
واضح رہے کہ شام میں گزشتہ کئی سالوں سے خانہ جنگی اور فرقہ وارانہ فسادات جاری ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد ہجرت کرکے پڑوسی ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔