بھارت میں اسکول ٹیچر نے 4 سال کے طالب علم کو کتے کے پنجرے میں بند کردیا

بچے کو سزا دینے والی ٹیچر واقعے کے بعد سے فرار ہے جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،مقامی پولیس

ٹیچر نے بچے کو کلاس میں بات کرنے پر سزا کے طور پر کتے کے پنجرے میں بند کیا، غیرملکی خبرایجنسی، فائل فوٹو

KARACHI:
بھارتی ریاست کیرالا میں اسکول میں ٹیچر نے 4 سال کے بچے کو بطورِ سزا کتے کے پنجرے میں بند کردیا۔


غیر ملک خبر رساں ادارے کے مطابق بچے کو ٹیچر نے کلاس میں بات کرنے پر سزا کے طور پر کتے کے پنجرے میں بند کیا جب کہ بچے کے گھروالوں کو واقعے کی اطلاع اس وقت ملی جب بچے نے اپنی بڑی بہن کو اس بارے میں بتایا جس پر اس کے اہل خانہ نے اسکول کے باہر احتجاج کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ٹیچر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مقامی پولیس کے مطابق اسکول کی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بچے کو سزا دینے والی ٹیچر واقعے کے بعد سے فرار ہے جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load Next Story