عراق میں گزشتہ ماہ تشدد کے واقعات میں 1119 افراد ہلاک اور 2000 کے قریب زخمی ہوئے اقوام متحدہ
گزشتہ ماہ کے دوران شمالی صوبے انبار میں بدترین تشدد کے واقعات میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے،رپورٹ اقوام متحدہ
اقوم متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں گزشتہ ماہ تشدد کے واقعات میں 1119 افراد ہلاک اور 2000 کے قریب زخمی ہوئے۔
عراق میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں تشدد اورفرقہ وارانہ واقعات کے دوران ایک ہزار 119 افراد ہلاک جبکہ 2000 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں،ہلاک ہونے والوں میں 854 عام شہری اور 256 سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہیں جب کہ اس میں صوبہ انبار میں ہونے والی ہلاکتیں شامل نہیں ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ عراق کے شمالی صوبے انبار میں بدترین تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے جب کہ کئی اب تک لاپتہ ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے لاتعداد واقعات ہیں جس میں ہلاک ہونے افراد کی رپورٹ ہی درج نہیں کی گئی۔