الیکشن کمیشن کے برانڈ ایمبیسڈر عامر خان اپنا ووٹ نہیں ڈال پائینگے

15 اکتوبر کو مہاراشٹر اسمبلی کے لیے انتخابات ہیں مگر اس دن عامر خان امریکا میں ہونگے

پہلے سے طے پروگرام کی وجہ سے ووٹ ڈالنا ممکن نہیں جس کا بے حد افسوس ہے،گفتگو فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان سماجی موضوعات پر بات کرنے اور اپنے سیاسی نظریات کے اظہار کے لیے بھی جانے جاتے ہیں اور اسی لیے شاید عامر خان بھارتی الیکشن کمیشن کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں' تمام اشتہارات میں ووٹروں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے نظر آتے ہیں تاہم اس بار وہ بذات خود ریاست مہاراشٹر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔


واضح رہے کہ کچھ ہی دنوں میں 15 اکتوبر کو مہاراشٹر اسمبلی کے لیے انتخابات ہوں گے اور اطلاعات کے مطابق اس دن عامر خان ممبئی میں موجود نہیں ہوں گے۔ عامر نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ''میں پہلے سے طے پروگرام کی وجہ اس دن امریکا میں ہوں گا' مجھے بہت افسوس ہے لیکن میں مجبور ہوں''۔

دوسری جانب سماجی مسائل سے متعلق عامر خان کا ٹی وی شو ''ستیہ مے و جیتے'' کا دوسرا سیزن پانچ اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے لیکن عامر اس کے پرومشن شوز میں بھی نظر نہیں آ رہے ہیں۔
Load Next Story