خام تیل کی قیمتیں 27 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

وافر سپلائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث عالمی قیمتیں 2 ڈالر تک گرگئیں

وافر سپلائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث عالمی قیمتیں 2 ڈالر تک گرگئیں۔ فوٹو: فائل

خام تیل کی عالمی قیمتیں وافر سپلائی اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے27 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔


جمعرات کو لندن میں کاروبار کے دوران برینٹ نارتھ سی خام تیل کی نومبر میں فراہمی کے لیے قیمت ایک موقع پر 91.55 ڈالر فی بیرل تک گرگئی جو 28 جون2012 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے جبکہ نیویارک میں امریکی آئل ڈبلیو ٹی آئی کے نرخ 88.18 ڈالر فی بیرل پر آگئے جو 23 اپریل 2013 کے بعد اس کی نچلی ترین سطح ہے تاہم بعد میں ریکوری دیکھی گئی اور برینٹ خام تیل کے نرخ 92.17 ڈالر فی بیرل پر آگئے جو بدھ سے 1.99 ڈالر یا 2 فیصد کم ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کو 88.85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا جو بدھ سے 1.88 ڈالر کم ہے۔
Load Next Story