وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں برطانیہ کا تعاون لائق تحسین ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں برطانیہ اپنا تعاون جاری رکھے گا، برطانوی ہائی کمشنر. فوٹو: فائل

لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے برطانوی ہائی کشمنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے لاہور میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات موجود ہیں، برطانیہ پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں برطانیہ کا کردار اور تعاون لائق تحسین ہے۔


دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، برطانیہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے بھی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی۔
Load Next Story