ملتان میں جاوید ہاشمی کی نماز جنازہ میں آمد پر ’’باغی داغی اور گو نواز گو‘‘ کے نعرے

15 ماہ میں متعدد نماز جنازہ ہو ئیں لیکن جاوید ہاشمی نے ایک میں بھی شرکت نہیں کی، اب ووٹ لینے آ گئے، طلباء

مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شامل نہیں ہورہا،جاوید ہاشمی کا طلبا کو جواب۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچے تو طلبا نے ''باغی داغی اور گو نواز گو'' کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جاوید ہاشمی ملتان میں نشتر اسپتال کی مسجد میں نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچے تو طلباء نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور باغی داغی اور گو نواز گو کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔ طلباء کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 ماہ سے اس مسجد میں متعدد نماز جنازہ ہو چکی ہیں لیکن جاوید ہاشمی نے ایک بھی نماز جنازہ جنازہ میں شرکت نہیں کی اور اب جب ضمنی انتخاب کا وقت ہے تو ووٹ حاصل کرنے کے لئے نماز جنازہ میں شرکت کر رہے ہیں۔

طلبا کا کہنا تھا کہ ہمارا دل صرف عمران خان کے ساتھ دھڑکتا ہے اور اب ملتان سے کسی فصلی بٹیرے کو ووٹ نہیں ملیں گے۔ جاوید ہاشمی نے طلباء سے یہ کہہ کر جان چھڑائی وہ مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شامل نہیں ہو رہے اور نہ ہی اس سلسلے میں (ن)لیگ کی قیادت سے کوئی رابطہ کیا ہے۔
Load Next Story