عمران خان برطانیہ میں وزیراعظم نوازشریف کے اثاثے ثابت کریں یا سیاست چھوڑ دیں پرویزرشید
عوام نے ہمیں 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے اس لیے عمران خان صبر سے کام لیں،وفاقی وزیراطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کے برطانیہ میں کاروبار سے متعلق جو بیان دیا یا تو وہ اسے ثابت کریں یا پھر سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم کا برطانیہ نہ کوئی کاروبار ہے اور نہ ہی وہ وہاں ٹیکس دیتے ہیں جبکہ عمران خان جھوٹ بول کر اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں لہٰذا عمران خان برطانیہ میں وزیراعظم کےاثاثے ثابت کریں یا سیاست چھوڑ دیں۔ انہوں نےکہا کہ عوام نے ہمیں 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے اس لیے عمران خان صبر سے کام لیں۔
دوسری جانب وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ناکامی کا انتقام جمہوریت سے نہ نکالیں، تحریک انصاف اقتدار کی بھوک میں اخلاقیات کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین پر حملے لیڈر نہیں بلکہ گینگسٹرز کراتے ہیں تاہم مسلم (ن) کے متوالے صبر کا دامن ہاتھ سےنہ چھوڑیں۔