بڑے ارمانوں سے کوریا آمد ایک گولڈ میڈل جیت کر مہم ختم
پاکستانی ہاکی اور اسکواش ٹیمیں ٹائٹل کے دفاع میں ناکام، ویمن کرکٹرز نے لاج رکھی، دیگر پلیئرز بھی توقعات کا۔۔۔
بڑے ارمانوں کے ساتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلیے کوریاآنے والے پاکستانی دستے کی مہم ایک گولڈ میڈل جیت کرختم ہو گئی۔
ہاکی اور اسکواش ٹیمیں ٹائٹل کے دفاع میں ناکام رہیں، ویمن کرکٹرز نے ملک و قوم کی لاج رکھی، باکسر، ویٹ لفٹرز، ریسلرز اور کبڈی پلیئرز بھی توقعات کا بوجھ نہ اٹھا سکے، دیگر ایونٹس میں شریک پاکستانی ایتھلیٹس کی کارکردگی بھی غیرمعیاری رہی۔ گذشتہ روز پاکستانی کے کھلاڑیوں نے کراٹے اور تائیکوانڈو میں حصہ لیا لیکن قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے ۔ تفصیلات کے مطابق خطے کے سب سے بڑے ملٹی اسپورٹس ایونٹ میں پاکستان کی اب تک 5 میڈلز کے ہمراہ 23 ویں پوزیشن ہے، ملک کے 250 سے زائد رکنی دستے نے مقابلوں میں شرکت کی تھی۔
19 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشین گیمز کے ابتدا سے آخر تک کوئی بھی دن ایسا نہیں تھا جس کو پاکستان کیلیے قابل تعریف کہا جاسکے۔ پاکستانی ویمنز کرکٹرز نے فائنل میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا، یہی واحد گولڈ میڈل پاکستان کے حصے میں آیا، ناصر اقبال، فرحان محبوب، فرحان زمان اور دانش اطلس خان پر مشتمل اسکواش ٹیم نے قوم کو مایوس کیا، پاکستانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایشین گیمز میں اس کا ایک بھی کھلاڑی میڈل حاصل نہیں کرسکا، ویمن کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی برائے نام رہی۔ اسکواش کے بعد ہاکی میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا لیکن ٹیم نے فائنل میں آکر ہمت ہار دی اور سلور میڈل ہی ہاتھ آسکا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے تین برانز میڈل باکسنگ، ووشو اور کبڈی میں حاصل کیے، باکسر محمد وسیم سیمی فائنل میں ناکام رہے۔
کبڈی ٹیم فائنل فور میچ میں ایران سے ہار گئی، ووشو اسٹار سید مراتب علی نے کانسی کا میڈل حاصل کیا۔ رگبی، والی بال، بیس بال، کراٹے، تائیکوانڈو، ایتھلیٹک اور فٹبال میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی برائے نام رہی اور پلیئرز سیر سپاٹے کے بعد واپس لوٹ آئیں گے۔
ایونٹ میں ہفتہ کھیلوں کا آخری دن ہوگا۔ گذشتہ روز پاکستانی ایتھلیٹس کراٹے اورتائیکوانڈو ایونٹس میں ایکشن میں نظرآئے، محمد کاشف کراٹے 55 کلو گرام کیٹیگری کے پہلے ہی راؤنڈ میں فلپائنی کراٹے کازکے ہاتھوں شکست سے دوچارہوگئے۔ تائیکوانڈو کی 54 کلوگرام کیٹیگری میں غضنفرعلی پہلی رکاوٹ عبورکرنے میں توکامیاب رہے لیکن کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔ غضنفرعلی کوکوریا کے کم تائی ھون نے 13-1 کے اسکور سے ہرایا۔ پاکستان کی ناجیہ رسول کا سفرراؤنڈ آف 16 میں ہی ختم ہوگیا، ناجیہ کو برونائی کی نورالعین کیخلاف 2-3 سے شکست ہوئی۔ پاکستان کے 2 کھلاڑی ہفتے کوکراٹے کے ابتدائی راؤنڈ میں شریک ہوں گے لیکن ان کی شرکت بھی رسمی ثابت ہوگی۔