بھارتی فورسز کی چارواہ سیکٹر میں شدید فائرنگ اور گولہ باری چناب رینجرز کا بھرپور جواب

چارواہ سیکٹر کے سرحدی دیہاتوں میں بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا

چناب رینجرز نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارواہ سیکٹر میں شدید فائرنگ اور گولہ باری کی جس کا چناب رینجرز نے بھرپور جواب دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر کے سرحدی دیہاتوں اقنور، دہمالہ اور تلسی پور میں بھارتی فورسز کی جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس سے علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم چناب رینجرز نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

واضح ہے کہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی بھارت کا معمول بن چکا ہے اور بھارتی فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کا آج دوسرا دن ہے اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
Load Next Story