ملک میں آباد لاکھوں افغان مہاجرین آج عید الاضحیٰ منارہے ہیں
مہمند ایجنسی کی مکمل آبادی اور خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں بھی آج عیدالضحیٰ منائی جارہی ہے۔
KARACHI:
ملک کے مختلف شہروں میں آباد لاکھوں افغان مہاجرین مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج عیدالاضحیٰ منارہے ہیں۔
پشاور میں افغان مہاجرین کی عید کے اجتماع ناصر باغ اور شمشتو کیمپ میں ہوئے، اس کے علاوہ کراچی میں سپرہائی وے پر واقع افغان بستی، کوئٹہ، میانوالی، اور ہنگو میں آباد مہاجرین بھی آج ہی عیدالاضحیٰ منارہے ہیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ مہمند ایجنسی کی مکمل آبادی اور خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں بھی آج عیدالضحیٰ منائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ افغان مہاجرین ہر سال سعودی عرب اور افغانستان کے مطابق عیدالضحیٰ مناتے ہیں۔