حجاج کرام کی جانب سے منیٰ میں رمی اور قربانی کا سلسلہ جاری
حجاج بڑےشیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے اور پھر بال ترشوا کر احرام کھولیں گےجس کےبعدوہ طواف کعبہ کریں گے
مزدلفہ میں رات قیام کے بعد لاکھوں حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے اگلے مرحلے میں منیٰ میں رمی کے بعد قربانی کررہے ہیں۔
مزدلفہ میں رات قیام کے بعد لاکھوں حجاج نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مناسک حج کے اگلے مرحلے میں منیٰ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ 4 کام سرانجام دے رہے ہیں، سب سے پہلے حجاج جمرۃ عقبہ یعنی بڑے شیطان کو کنکریاں ماررہے ہیں، کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور قربانی کررہے ہیں۔
قربانی کے بعد حجاج کرام سر کے بال ترشوا کر احرام کھول دیں گے، پھر طواف کعبہ کے بعد مقام ابراہیم پر دو نفل ادا کریں گے اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں گے جس کے بعد وہ واپس منیٰ میں اپنے خیموں میں آجائیں گے۔