سرگودھا میں پولیس کے مبینہ تشدد سے 55 سالہ خاتون جاں بحق
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خاتون کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تحصیل سلانوالی کے گاؤں 120 جنوبی میں 55 سالہ خاتون پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کی تحصیل سلانوالی کے گاؤں 120 جنوبی کے ایک نوجوان نے 5 برس قبل اسی گاؤں کی ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے سیاسی دباؤ پر 5 سال بعد نوجوان پر اغوا کا مقدمہ درج کیا، پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کے لئے اس کے گھر پر چھاپہ مارا، بیٹے کے نہ ملنے پر اہلکاروں نے خاتون پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہوگی۔ واقعے کے خلاف مقتولہ کے رشتے داروں نے میت کے ہمراہ احتجاج کیا جس پر پولیس حکام نے انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کردیا۔
واقعے کی خبر میڈیا میں نشر ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خاتون کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔