ملک میں نئے انتخابات آئندہ عید سے قبل ہوں گے اور وزیراعظم ہماری جماعت سے ہوگا عمران خان
ہماری حکومت آئے گی تو ملک کو پہلے ہی سال اپنے پاؤں پر کھڑا کردیں گے، چیرمین تحریک انصاف
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک بار پھر آئندہ عید سے پہلے الیکشن کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا آئندہ وزیراعظم تحریک انصاف سے ہوگا۔
اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور میں کبھی کسی شارٹ کٹ کے پیچھے نہیں بھاگا اور نہ ہی شارٹ کٹ کے ذریعے کرکٹر بنا جبکہ موجودہ سیاستدانوں کو بیٹھے بٹھائے اقتدار مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن آئندہ عید سے پہلے ہوگا اور آئندہ وزیراعظم بھی تحریک انصاف سے ہوگا ، جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو ملک کو پہلے ہی سال اپنے پاؤں پر کھڑا کردیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نئے پاکستان میں سب سے پہلے پولیس اور عدلیہ کا نظام ٹھیک کریں گے تاکہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں دشواری نہ ہوجبکہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے پیٹرول کی قیمتیں بھی نیچے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اب سمجھ آچکی ہے کہ انتخابات میں کتنی بڑی دھاندلی ہوئی اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات ایک جاگی ہوئی قوم لڑے۔