امریکی فون نیٹ ورکس ہیک کرنیوالے ہیکر کیلئے چندے کی مہم
امریکی فون نیٹ ورکس ہیک کرنیوالے کئی بیماریوں کا شکار کیپٹن کرنچ کے لیے فنڈریزنگ کی جارہی ہے۔
ایک فعل کسی کے لیے پسندیدہ ہوتا ہے اور کسی کے لیے ناقابل برداشت۔ اسی طرح بعض افعال انجام دینے والے کسی کی نظر میں ہیرو ہوتے ہیں اور کسی کی نظر میں ولین۔ کیپٹن کرنچ کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے۔
کیپٹن کرنچ کے نام سے معروف لیجنڈ ہیکرجان ڈریپر کو ناپسند کرنے والوں کے ساتھ ان سے محبت کرنے والوں کی بھی کمی نہیں، چنانچہ کیپٹن کرنچ سے محبت کرنے والے ان کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم چلارہے ہیں۔ واضح رہے کہ اکہتر سالہ کیپٹن کرنچ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
کیپٹن کرنچ امریکا کے ان چند ہیکرز میں سے ہیں جنھوں نے پہلی مرتبہ امریکی فون نیٹ ورکس کو ہیک کیا تھا۔ ایک کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر شروع کی جانے والی فنڈ ریزنگ مہم کا مقصد 5 ہزار امریکی ڈالر جمع کرنا ہے تاکہ جان ڈریپر کی مکمل صحت یابی تک ان کے روزمرہ اخراجات کا انتظام کیا جاسکے۔ یہ مہم شروع کرنے والے خود کو جان ڈریپر کا دوست کہتے ہیں اور اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ اس لیے شروع کیا گیا ہے کہ جان ڈریپر اپنی حالت بہت بناسکیں۔
اس مہم کے دوران اب تک 4800 ہزار ڈالر سے زاید رقم جمع کی جاچکی ہے۔ جان ڈریپر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس مہم کے شروع کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔