حکومت کا ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ

صوبے حلقہ بندیوں کیلیے ضروری اقدام کریں، وزارت پارلیمانی امور کا خط، حکومت چاہتی ہے سیاسی بحران کے خاتمے۔۔۔، ذرائع

وفاقی حکومت نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو جلد از جلد یقینی بنایا جاسکے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کی ہدایت کر دی ہے۔


نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں وزارت پارلیمانی امور نے قانون سازی کے لیے صوبوں کو خط لکھ دیے ہیں، پارلیمانی امور کی وزارت نے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے رابطہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری قانون سازی کر کے حلقہ بندیوں کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی خواہش ہے موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلیے تینوں صوبوں میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرا دیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو جلد از جلد یقینی بنایا جاسکے۔
Load Next Story