ورلڈ کپ میں پلیئرزکی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات پرسوالیہ نشان عائد ہوگئے

آئی سی سی پہلے ہی کھلاڑیوں کو خبردار کرچکی ہے کہ بکیز یا ان کے ایجنٹ مختلف روپ میں انکے قریب پہنچنے کی کوشش کرینگے۔

آئی سی سی پہلے ہی کھلاڑیوں کو خبردار کرچکی ہے کہ بکیز یا ان کے ایجنٹ مختلف روپ میں انکے قریب پہنچنے کی کوشش کرینگے۔ فوٹو: فائل

ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات پر سوالیہ نشان عائد ہوگیا۔

ایک ہوٹل میں انجان شخص کی آسٹریلوی پلیئرز تک رسائی کی اطلاعات سے میچ فکسنگ کے خدشات پھر سے بڑھنے لگے۔ایک انجان شخص آسٹریلوی کھلاڑیوں تک رسائی میں کامیاب ہوگیا، کینگروز سینامن گرینڈ ہوٹل کے دو فلورز پر مقیم ہیں۔


پولیس کو ایک سیکیورٹی سپروائزر کی جانب سے اطلاع ملی کہ ایک انجان شخص آٹھویں فلور پر مقیم آسٹریلوی کرکٹرز تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا اس نے کرکٹرز سے یہ بھی پوچھا کہ '' آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے تو بتائیے''۔

پولیس نے اس رپورٹ پر مذکور شخص کو گرفتار کرلیا تاہم مقامی عدالت نے اس کو 50 ہزار کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ آئی سی سی پہلے ہی کھلاڑیوں کو خبردار کرچکی ہے کہ بکیز یا ان کے ایجنٹ مختلف روپ میں انکے قریب پہنچنے کی کوشش کرینگے۔
Load Next Story