بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ پاکستان کا منہ توڑ جواب
بھارتی فوج کی جانب سے آج صبح کوٹلی کے قریب جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، آئی ایس پی آر
جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی تاہم پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتےہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آج صبح کوٹلی کے قریب جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے بعد پاک فوج نے بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔ جمعہ کے روز بھی جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے باغ کے قریب بیدوری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے بارڈر سیکیورٹی فورس کو کُھلی چھوٹ دینے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی اور چوکیوں پر فائرنگ کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔