عیدالاضحی آج منائی جائے گی نماز عید کے خصوصی اجتماعات ہونگے

نماز عید کا بڑا اجتماع گلشن جناح میں ہوگا،مفتی منیب الرحمن ٹی گرائونڈ فیڈرل بی ایریا میں نماز عید پڑھائیں گے

عیدالا ضحی کی نماز کے لیے باغ جناح (پولو گراؤنڈ) میں تیاریاں کی جارہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

عیدالاضحی آج (پیر) نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، شہر کی 3 ہزار سے زائد مساجد و امام بارگاہوں میں نماز عید کے خصوصی اجتماعات ہوں گے۔


نماز عید کے اجتماعات کیلیے مساجد کے علاوہ عیدگاہوں، پارکوں اور کھلے مقامات پر بھی انتظامات کیے گئے ہیں، بلدیہ عظمی کراچی کے زیراہتمام نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح (پولوگراؤنڈ) میں ہوگا جہاں اعلیٰ سرکاری شخصیات، سندھ کابینہ کے ارکان، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، بلدیہ عظمی کراچی کے افسران، مسلم ممالک کے سفارتکار اور عمائدین شہر عیدالاضحی کی نماز ادا کریں گے، عیدالاضحی کے اجتماعات کے بعد لاکھوں مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دیں گے۔

نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات نشترپارک، نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جناح مسجد برنس روڈ، جامع مسجد آرام باغ، ٹی گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا، دارالعلوم کراچی، جامع بنوری ٹاؤن، مدنی مسجد عزیزآباد، مسجد باب العلم نارتھ کراچی و دیگرمقامات پر ہوں گے، مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن ٹی گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا، سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی نشترپارک، علامہ انس نورانی کچھی میمن مسجد صدر، مفتی رفیع عثمانی دارالعلوم کراچی، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی جامع مسجد گلزار حبیب سولجربازار، مولانا شہنشاہ حسین نقوی مسجد باب العلم نارتھ کراچی میں نماز عید پڑھائیں گے۔
Load Next Story