عید قرباں پر فرج اور فریزر کی خریداری عروج پر رہی

بازاروں میں قائم زیادہ تر دکاندار اشیا کے پرانے ماڈلز بھی فروخت کردیتے ہیں، شہری

عید قرباں پرگوشت محفوظ رکھنے کے لیے شہری خریدے گئے فریج سوزوکی میں رکھوارہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

عیدِ قرباں کی تیاریوں کیلیے روایتی خریداری کے بجائے گوشت محفوظ کرنے اور مزے مزے کے پکوان بنانے کے لیے گھریلو برقی مصنوعات کی خریداری کا رجحان عروج پر رہا۔


الیکٹرانکس مصنوعات کے مرکزی بازار عبداﷲ ہارون روڈ پر ریفریجریٹرز، ڈیپ فریزرز، مائکرویو اوون اور دیگر برقی مصنوعات کی فروخت میں عام دنوں کی نسبت کئی گنا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ دکانداروں کے مطابق عیدِ قرباں ڈیپ فریزرز اور ریفریجریٹرز کی خریداری کا سیزن ہے جس کے لیے مقامی سطح پر مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیاں بھی خصوصی رینج اور ماڈلز عید سے قبل متعارف کراتی ہیں۔

دکانداروں کے مطابق زیادہ تر فروخت عید سے پہلے دو سے تین روز میں کی جاتی ہے قربانی کا گوشت محفوظ کرنے کیلیے زیادہ تر نئے ڈیپ فریرزر خریدے جاتے ہیں ، ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ اس سال عیدِ قرباں پر شہر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے جس کی وجہ سے سیل میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے، الیکٹرانکس بازار مختلف علاقوں میں پھیل چکے ہیں اور تقریباً ہر بڑے رہائشی علاقے میں برقی مصنوعات کی مارکیٹ قائم ہوچکی ہے۔
Load Next Story