ملتان میں جاوید ہاشمی کا گھیراؤ ’’گو ہاشمی گو‘‘ اور ’’داغی‘‘ کے نعرے
تحریک انصاف کے کارکنوں نے '' گو داغی گو '' کے نعرے لگے تو جاوید ہاشمی نے بھی ہوا میں مکا لہرا دیا
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد مخدوم جاوید ہاشمی کا گھیراؤ کر کے ان کے خلاف ''داغی'' ''داغی'' کے نعرے لگائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان کی شاہی عید گاہ میں نماز عید ادا کی ، نماز کی ادائیگی کے بعد جب وہ میڈیا سے بات کرنے لگے تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے انہیں گھیرلیا اور ان کے خلاف ''گوہاشمی گو'' اور ''داغی'' ''داغی'' کے نعرے بھی لگائے۔ جاوید ہاشمی نعرے لگانے والوں سے الجھے اورانہیں روکنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے ان کی ایک نہ سنی، جب جاوید ہاشمی گاڑی ميں بیٹھ کر گھرجانے لگے تو شہریوں نے ان کی گاڑی کا ایک مرتبہ پھر گھیراؤ کرلیا اور ''گو نواز گو'' اور ''داغی داغی'' کی نعرے بازی شروع کردی، کافی دیر بعد جاوید ہاشمی کے حامی انہیں وہاں سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مسجد کے دروازے پرپیش آنے والے واقعے میں اگر کوئی زخمی ہو جاتا تو الزام ان پر آ جاتا، ہوسکتا ہے کہ اس واقعے کے بعد ان کے حلقہ انتخاب میں ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی میں اضافہ کرنا پڑے ۔