ملک سے جلد ہی دہشت گردی کے کینسر کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گاسربراہ پاک فوج
آرمی چیف نےفاٹا کیلئےخصوصی یوتھ پیکیج کا اعلان بھی کیاجس کےتحت 6ماہ میں یہاں سے1000نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کیاجائےگا
ISLAMABAD:
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے قبائلی علاقے کے نوجوانوں کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے جلد ہی دہشت گردی کے کینسر کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں مصروف پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کے کیمپ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے فاٹا کےعوام کی حب الوطنی کی تعریف کی اور ان کی قربانیوں کو سراہا، پاک فوج کے سربراہ نے فاٹا کے عوام کے لئے خصوصی یوتھ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے جلد ہی دہشت گردی کے کینسر کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کے لئے بیرون ملک نوکریوں کا بھی انتظام کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں انہیں پاک فوج کے زیر نگرانی فنی تعلیم کے مراکز میں تربیت دی جائے گی، اگلے 6ماہ میں فاٹا کےایک ہزار نوجوانوں جب کہ 5 برسوں میں فاٹا کے 14 ہزار نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کیا جائے گا، فاٹا کے ایک ہزار 500 بچوں کو پاک فوج کے اسکولوں اور کالجوں میں مفت تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں سالانہ بنیاد پر فوجی کیڈٹ کالجز میں فاٹا کے نوجوانوں کے لئے نشستیں مختص کردی گئی ہیں۔