پیپلزپارٹی دو پہلوانوں کی لڑائی کا حصہ نہیں بنے گی آصف زرداری
نوازشریف کو نہیں جمہوریت کو بچا رہے ہیں جبکہ بحیثیت صدر سینے میں اتنے راز ہیں کہ اگر بتادوں تو طوفان آجائے، سابق صدر
پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نوازشریف کو نہیں بلکہ جمہوریت کو بچا رہے ہیں جب کہ بحیثیت صدر سینے میں اتنے راز ہیں کہ اگر بتادوں تو طوفان آجائے اور ہم 2 پہلوانوں کی لڑائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
لاہور میں پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے پرویز مشرف کو سیاست سے مکھن کے بال کی طرح باہر نکالا اور جانے دیا جبکہ نوازشریف نے انہیں جیل میں ڈال دیا اب پیپلزپارٹی 2 پہلوانوں کی لڑائی کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسے بچانا ہے جیسے مرغی اپنے انڈے بچاتی ہے اگر ہمارے پاس ایٹمی ٹیکنالوجی نہ ہوتی تو ہمارا حشر شام اور لیبیا جیسا ہوتا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نوازشریف کو نہیں بلکہ جمہوریت کو بچا رہے ہیں اگر میری جگہ کسی اور کو صدر بنایا جاتا تو اس سے میری لڑائی کرادی جاتی جبکہ بحیثیت صدر سینے میں اتنے راز ہیں کہ بتادوں تو طوفان آجائے۔