امریکا کا دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے لئے تعاون کا اعلان

دیامربھاشا ڈیم پر 14 ارب ڈالر لاگت آئے گی،پاور سیکٹرمیں پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں،امریکی نمائندہ خصوصی

دیامربھاشا ڈیم پر 14 ارب ڈالر لاگت آئے گی،پاور سیکٹرمیں پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں،امریکی نمائندہ خصوصی فوٹو: فائل

امریکا نے4500 میگاواٹ کے دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کیلیے تعاون کا اعلان کیا ہے جس پر 14 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔


وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا کے موقع پراعلیٰ امریکی حکام اور ممتاز کاروباری شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ میں امریکا کے ممکنہ تعاون کا اعلان کیا۔ واشنگٹن میں پاکستان کی توانائی کی ضروریات سے متعلق کانفرنس میں یو ایس ایڈ کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر راجیو شا، امریکی خصوصی نمائندہ ڈان فلڈ مین، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی، پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور ماہرین نے شرکت کی۔

ڈان فلڈ مین نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کی جامع اسٹرٹجیک پارٹنر شپ ہے اور امریکا بالخصوص توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ دیرینہ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کا خواہاں ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری پاکستان کا بہترین انتخاب ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر حکومت کی اولین قومی ترجیحات میں شامل ہے۔ توانائی کی پیداوار کیلیے ملک کو داسو اور بھاشا ڈیموں کی ضرورت ہے۔
Load Next Story