بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں وزیرفاع خواجہ آصف
نہیں چاہتے کہ 2 ایٹمی طاقت کے حامل ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھے، وزیردفاع
KHANPUR:
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان لائن آف کنڑول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ آصف کا اپنے لائن آف کنڑول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لیکن ہم نہیں چاہتے کہ 2 ایٹمی طاقت کے حامل ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھے اس لئے بھارت کو معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے لائن آف کنڑول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جا رہی ہے جب کہ گزشتہ 4 روز سے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی گولہ باری سے اب تک 12 پاکستانی شہری شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 ہزار سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے ہیں۔