گووندا کی بیٹی نرمدا کا پنجابی فلم سے کیریئر کا آغاز فلمی نام ’’ٹینا آہوجا‘‘ رکھ لیا

نرمدا بالی ووڈ کے بجائے پنجابی سینما سے قسمت آزمائیں گی، فلم ’’سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ‘‘ میں گپی گریوال کے مقابل ہیروئن۔۔۔

ہماری صلاح پر ہی نرمدا نے فلمی نام ٹینا رکھا، قریبی دوست، والد گووندا کا اصل نام بھی گووند آہوجا تھا فلموں میں آنے پر بدل لیا گیا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ اداکار گووندا کی بیٹی نرمدا کا فلمی نام ''ٹینا آہوجا'' رکھ دیا گیا اور اب وہ نئی پنجابی فلم میں پنجابی سپر اسٹار گپی گریوال کے ساتھ پنجابی فلم ''سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ '' میں ہیروئن نظر آئیں گی اور ان کی پہلی فلم سیماپ کنگ کی ڈائریکش میں ہوگی' فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہوجائے گا۔


بتایا جاتا ہے کہ گووندا کی بیٹی نرمدا فلمی دنیا کے لیے اب نئے نام ''ٹینا آہوجا '' سے جانی جائیں گی' انھوں نے یہ فلمی نام کسی نجومی کے کہنے پر نہیں رکھا بلکہ ان کی سہیلی انھیں اس نام سے پکارتی ہیں اس لیے انھوں نے یہ نام رکھا ہے لیکن دستاویز میں ان کا نام نرمدا ہی ہوگا۔ فلم اداکاروں کے بچوں کا فلمی دنیا میں قدم رکھنا عام بات ہے اور بالی ووڈ میں ان دنوں فلموں سے منسلک لوگوں کے بچوں کی قطار لگی ہوئی ہے تاہم بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی بیٹی ابھی تک اتنی خوش قسمت ثابت نہیں ہوئی ہیں۔ کئی سال سے گووندا کی بیٹی نرمدا کے بارے میں یہ باتیں ہوتی رہی ہیں کہ وہ بالی ووڈ سے اپنے کریئر کا آغاز کر سکتی ہیں۔

اب تازہ اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ سے نہ سہی لیکن گووندا کی بیٹی نرمدا کا فلمی کریئر پنجابی سینما سے ضرور شروع ہونے والا ہے۔ نرمدا ایک پنجابی فلم میں مشہور پنجابی ایکٹر اور گلوکار گپی گریوال کے ساتھ اپنی پہلی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔لیکن انھوں نے اس فلم کے لیے انھوں نے اپنا نام ''نرمدا'' سے بدل کر ''ٹینا'' رکھ لیا ہے۔ ممبئی مرر سے بات کرتے ہوئے نرمدا کی ایک قریبی دوست نے بتایا ''ہمارے سارے دوست نرمدا کو ان کے گھریلو نام ٹینا سے بلاتے ہیں اور ہماری صلاح پر ہی اس نے ایسا کیا کیونکہ ٹینا نام ایک اسٹار کے طور پر زیادہ اچھا لگتا ہے''۔ نرمدا کے والد گووندا کا بھی اصل نام گووند آہوجا تھا جسے انھوں نے فلموں میں آنے کے بعد بدل لیا تھا۔ گووندا 80 اور 90 کی دہائیوں میں بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں شامل رہے اور انھوں نے اپنے طرز کی بہتر کامیڈی پیش کی۔
Load Next Story