سندھ ذہنی صحت کے حوالے سے قانون سازی میں سبقت لے گیا

دیگر صوبوں میں اس حوالے سے ابھی کام نہیں ہوا۔ پنجاب نے بھی ایم ایچ او 2001 میں ترمیم کیلیے کوئی سرگرمی نہیں دکھائی۔

دیگر صوبوں میں اس حوالے سے ابھی کام نہیں ہوا۔ پنجاب نے بھی ایم ایچ او 2001 میں ترمیم کیلیے کوئی سرگرمی نہیں دکھائی۔ فوٹو؛فائل

سندھ ذہنی صحت کے حوالے سے قانون سازی میں سبقت لے گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی نے 19 ستمبر کو سندھ مینٹل ہیلتھ ایکٹ 2013 کی منظوری دی جس نے لیونسی ایکٹ 1912 کی جگہ لی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حال ہی میں ایکٹ کی منظوری دی مگر وزارت قانون اپنی ترجیحات کے باعث تاخیر سے کام لے رہی ہے۔ ماہرین اور حکام کا کہنا ہے کہ قانون پہلی بار نافذ ہورہا ہے، اس لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ملک کی 33 فیصد آبادی ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہے، خیبرپختونخوا میں ذہنی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔


دیگر صوبوں میں اس حوالے سے ابھی کام نہیں ہوا۔ پنجاب نے بھی ایم ایچ او 2001 میں ترمیم کیلیے کوئی سرگرمی نہیں دکھائی۔

Load Next Story