حکومت فلم انڈسٹری کے مخالفین کیخلاف کارروائی کرے زیبا بختیار
’’آپریشن 021‘‘ نے ریکارڈ بزنس کیا، مخصوص لابی کے اوچھے ہتھکنڈوں سے فرق نہیں پڑیگا
لاہور:
اداکارہ اور پروڈیوسر زیبا بختیارنے کہا ہے کہ بین الاقوامی معیار کی فلمیں بننے سے اب پاکستان فلم انڈسٹری ایک نئی ڈائریکشن کی جانب بڑھ رہی ہے۔
پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کاعمل تیز ہو رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان سینما گھروں میں صرف پاکستانی فلمیں ہی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بطور پروڈیوسر میری فلم ''آپریشن 021'' نے ریکارڈ بزنس کیا لیکن پاکستان فلم اورسینما انڈسٹری کے مخالف لابی نے اوچھے ہتھکنڈوں سے رکاوٹیں ڈالنا شروع کردی ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ انھیں منہ کی کھانی پڑے گی۔
ان خیالات کا اظہار زیبا بختیارنے ''ایکسپریس'' سے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف حکومتی سطح پر بھرپور کارروائی ہونی چاہیے جو پاکستان کی فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اور اسے تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں۔ فلم ''آپریشن 021 ''کراچی کے کیپری اور بمبینو سینما میں مالکان نے خود ہنگامہ کروا کر صرف 25 پرنٹ چلا کر اتروادی جب کہ ملتان کے ڈریم لینڈ سینمانے بھی اسی طرح کی حرکت کی اور صرف 2 شو چلا کر فلم کو اتار دیا گیا۔ پاکستانی فلم ''آپریشن 021'' کو اتار کر اس کی جگہ بھارتی فلم کی نمائش کی ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔