’’پیار ہی میری جوانی کا راز ہے‘‘ ریکھا 60 برس کی ہوگئیں
اپنے خدا، اپنی ماں اور خود سے سچی محبت کرنی چاہیے، سادہ زندگی پسند ہے، گفتگو
ISLAMABAD:
بالی ووڈ نامور اور سینئر اداکارہ ریکھا 60 برس کی ہوگئیں، اس موقع پر انھوں نے پیار کو اپنی جوانی کا راز قرار دیدیا۔
قاتل نگاہوں اور نمکین رنگت والی بولی وڈ کی ساحرہ ریکھا نے 10 اکتوبر 1954ء کو مدراس کے ایک گھرانے میں آنکھ کھولی' گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے کیریئر شروع کیا، 1969ء میں ہندی فلم ''دو شکاری'' کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔ وہ اتنی عمر کی ہو کر بھی خوبصورت جوان اور جاذب نظر دکھائی دیتی ہیں انھوں نے اس کا راز مداحوں کے لیے بالاخر عیاں کرہی دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیار اور طرز زندگی میں سادگی ان کی جوانی کا راز ہے۔
انھوں نے بتایا کہ جب وہ صبح سویرے اپنے دل و دماغ میں اپنے لیے محبت بھر کر اٹھتی ہیں وہ اپنے لیے ہر چیز بے حد پیار سے کرتی ہیں ،ان کے خیال میں اپنے خدا ، اپنی ماں اور خود سے سچی محبت کرنی چاہیے کیونکہ محبوب بھی دغا دے جاتے ہیں لیکن یہ تین چیزیں دغا نہیں دیتیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی جوانی کا راز یہ بھی ہے کہ شاہانہ طرز زندگی کے بجائے سادہ زندگی گزارنا پسند کرتی ہیں ۔ کھانے میں سبزیاں اور انڈوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں، یوگا کرتی ہیں اور اپنے دل و دماغ کو منفی سوچوں سے پاک رکھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے اگر یہ عادت اپنا لی جائے تو نہ صرف زندگی آسان ہو جاتی ہے بلکہ کامیاب زندگی بھی گزاری جاسکتی ہے۔