پی آئی اے ملازمین آج سے احتجاجی مہم شروع کرینگے
نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کرینگے، تباہی کے ذمے داروں کیخلاف وائٹ پیپر بھی شائع
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے ملازمین ادارے میں ہونے والی بدعنوانیوں، اقراباپروری ، سفارشی تعیناتیوں اور قومی ادارے کوخسارے کا شکار بنانے والوںکے خلاف احتجاجی مہم شروع کریںگے۔
نماز جمعہ کے بعد ملازمین ہیڈآفس کے سامنے احتجاج اورمظاہرہ بھی کریں گے، اس بات کا فیصلہ جمعرات کو ملازمین کے ہونے والے اجلاس میں کیاگیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سیف پی آئی اے موومنٹ کاغیر معمولی اجلاس بھی منعقد ہواجس میں فیصلہ کیاگیاکہ قومی ادارے کوبچانے کیلیے تمام ملازمین جمعہ نماز کے بعد مظاہرہ کریں گے ، اجلاس میں قومی ادارے کو تباہ کرنے والوں کے خلاف وائٹ پیپیرجاری کیا گیا جس میں کہاگیا ہے کہ قومی ادارے کو نقصان پہنچانے، مالی فوائد حاصل کرنے والوں، الاؤنسسز میں اضافہ کرنے والوںکوبے نقاب بھی کیاگیا ہے۔
پی آئی اے بچاؤتحریک کے رہنماؤں نے بتایا کہ ادارے کو28ارب روپے کا نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے بچاؤ تحریک نے قومی ادارے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف پمفلٹ بھی شائع کیا ہے۔ دریں اثناء پی آئی اے بچاؤ تحریک کے تحت پی آئی اے ہیڈآفس کے اطراف پمفلٹ بھی آویزاں کردیے گئے جس میں سپریم کورٹ سے اپیل کی گئی کہ وہ ادارے کوبچانے کیلیے ازخود نوٹس لیں۔ تحریک کے عہدیداروں نے بتایا کہ قومی ادارہ 2010ء میں 72کروڑ روپے منافع حاصل کرنے والا ادارہ تھا،ادارے میں اناہل انتظامی افسران، من پسند تعیناتیوں، ٹھیکوں ، حج اور عمرے کی سیٹوں کی فروخت کے باعث صرف2سال کے عرصے میں 28 ارب روپے کے نقصان کاسامنا کرنا پڑا اور منافع بخش 5روٹس کوبند کرکے قومی ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا گیا۔