وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ ملتان کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

انکوائری کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری ماحولیات اقبال محمد چوہان کر رہے ہیں

گزشتہ روز ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے میں بھگڈر مچنے سے 7 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے تھے. فوٹو:ایکسپریس /شاہد بشیر

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں بھگڈر مچنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ ملتان کی تحقیقات کے لئے سیکرٹری ماحولیات اقبال محمد چوہان کی سربراہی میں ایک 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، سیکرٹری ماحولیات کے علاوہ کمیٹی میں ڈی آئی جی علی عامر اور اسپیشل سیکرٹر محکمہ داخلہ ڈاکٹر شعیب شامل ہیں۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ فوری طور پر واقعے کی تحقیات کا پتہ لگا کر انکوائری رپورٹ پیش کی جائے تاکہ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے میں بھگڈر مچنے سے 7 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
Load Next Story