قومی ایئرلائن کے طیارے سے دوران پرواز پرندہ ٹکرا گیا مسافر محفوظ
پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا تاہم پائلٹ نے پرواز بحفاظت اتار لی
کراچی سے براستہ لاہور متحدہ عرب امارات جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 302 کراچی سے براستہ لاہور متحدہ عرب امارات جانے والی تھی کہ لاہور کے قریب طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا، پائلٹ نے مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ اتار لیا جبکہ مسافر بھی محفوظ رہے۔ حادثے کے باعث پرواز 4 گھنٹے تاخیر سے اپنی منزل کو روانہ ہوئی۔
واضح رہے کہ گندگی کے ڈھیروں اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ملک میں طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔