عالمی معاشی نمو سست روی کا شکارخام تیل کی قیمتیں 4سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

خام تیل کی قیمتیں 88.11 ڈالر فی بیرل تک نیچے آگئیں جو اس کی 4سال کی کم ترین سطح ہے

پلاٹینم و پلاڈیم کے نرخ بھی بلند،بیشتر صنعتی دھاتوں کے بھاؤمیں بھی اضافہ ہوا اور چینی مہنگی ہوگئی۔ فوٹو: فائل

GOJAR KHAN:
عالمی معاشی سست روی خصوصا جرمنی کی معیشت سے متعلق خدشات اور آئی ایم ایف کی جانب سے عالمی معاشی نمو کے ہدف میں کٹوتی کے فیصلے جیسے عوامل نے گزشتہ ہفتے اجناس کی بین الاقوامی منڈیوں کو بری طرح متاثر کیا جس سے خام تیل کی قیمتیں 4سال کی کم ترین سطح پر گر گئیں۔

تاہم متعدد دیگر کموڈیٹیز کے نرخ اتارچڑھاؤ کے بعد بڑھ گئے۔ گزشتہ ہفتے لندن میں ایک موقع پر برینٹ خام تیل کی قیمتیں 88.11 ڈالر فی بیرل تک نیچے آگئیں جو اس کی 4سال کی کم ترین سطح ہے جبکہ نیویارک لائٹ سوئٹ کروڈ کے نرخ بھی 3جولائی 2012کے بعد کم ترین سطح 83.59 ڈالر فی بیرل تک گر گئے تاہم بعد میں ریکوری دیکھی گئی اور جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن کی انٹرکانیٹنینٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی نومبر میں فراہمی کیلیے قیمت 90.21 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جو ایک ہفتے قبل 91.88 ڈالر فی بیرل تھی، اسی طرح نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یا لائٹ سوئٹ کروڈ کی نومبر میں ترسیل کیلیے قیمت 85.82 ڈالر فی بیرل ہو گی جو ایک ہفتے قبل 89.67 ڈالر فی بیرل تھی۔


لندن بلین مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر قیتمیں 28 ڈالر کے اضافے سے 1223 ڈالر فی اونس رہی جبکہ چاندی کی قیمت16.97 ڈالر سے بڑھ کر 17.26 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

لندن پلاٹینم و پلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت 1249 ڈالر سے بڑھ کر 1256 ڈالر اور پلاڈیم کے نرخ 21 ڈالر کے اضافے سے 784 ڈالر فی اونس ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے بیشتر صنعتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، لندن میٹل ایکس چینج میں تانبے کی قیمت 6 ڈالے کے اضافے سے 6ہزار631 ڈالر فی ٹن، ایلومینیم کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 1ہزار924 ڈالر فی ٹن، لیڈ 23 ڈالر کی کمی 2ہزار59 ڈالر فی ٹن، ٹین کی قیمت 455 ڈالر کی نمایاں کمی سے 19ہزار961 ڈالر فی ٹن، قلعی کی 110 ڈالر کے اضافے سے 16ہزار462 ڈالر فی ٹن اور جست کی قیمت 58 ڈالر بڑھ کر2ہزار314 ڈالر فی ٹن ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھاگیا اور سفیدچینی کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 425 ڈالر فی ٹن ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story