لاہور پولیس عبدالقادرگیلانی کو گرفتار کرنے میں ناکام
شناخت پریڈ 14 اکتوبرکو ہوگی،عبدالقادرکے ٹیلی فون سے لوکیشن لی جارہی ہے، پولیس کا موقف
ڈیفنس انویسٹی گیشن پولیس تاحال مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالقادر گیلانی کوگرفتار کرنے میں ناکام رہی، سابق وزیر اعظم اور ملزم بیٹے کے گھروں میں تین بار پولیس کی بھاری نفری چھاپے مار چکی ہے جہاں صرف سکیورٹی گارڈ پائے گئے ۔
عبدالقادر کے ٹیلی فون سے لوکویشن لی جارہی ہے ،سابق وزیر اعظم کے بیٹے کی گرفتاری نہ ہونے پر ورثا اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کی گرفتاری کے لیے پولیس اس کا سارا خاندان اٹھا کر لے جاتی ہے لیکن جب کسی وی آئی پی کے خلاف کاروائی ہو تو اسے پورا موقع دیاجاتا ہے کہ وہ مقدمے کے اخراج تک تمام معاملات ٹھیک کرلے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے میں ملزم عبدالقادر گیلانی کو دفعہ 109کے تحت شامل کیا گیا ہے۔
مرکزی ملزم محمد خان کی شناخت پریڈ 14اکتوبر کوہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس عبدالقادر گیلانی کو موقع فراہم کررہی ہے کہ وہ مقتول کے ورثا سے صلح کرلے تاکہ مقدمہ عدالت میں جا کرخارج ہوجائے۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس اے زاہد شاہ نے رابطے پرکہا کہ عبدالقادر گیلانی کے موبائل فون سے لوکویشن لی جارہی ہے جس سے اس کی گرفتاری عمل میں آجائے گی۔