ہما قریشی کی پرفارمنس نے گانا ’’مٹی دی خوشبو‘‘ کو چار چاند لگا دیے
گلوکار ایوشمان کھرانہ کے گانے پر پرفارم کرنا فلم سے بھی زیادہ مشکل تھا،ہما قریشی
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ہما قریشی نے گلوکار اور اداکار ایوشمان کھرانہ کے نئے سولو گانا ''مٹی دی خوشبو'' کی وڈیو میں بہترین پرفارمنس دے کر فلم انڈسٹری کے ساتھیوں سمیت اپنے مداحوں سے بھی خوب داد پائی۔
اس موقع پر ہما قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی پرفارمنس پر اتنا زیادہ رسپانس ملنا بہت مثبت اور خوش آئند ہے اور یہ ایسا ہی لگتا ہے جس طرح کوئی فلم ریلیز ہو اور اس موقع پر اچھا کام کرنے کے بارے میں کوئی داد دیتا ہے۔ اس گانے کی وڈیو میں خود گلوکار ایوشمان کھرانہ بھی ہما قریشی کے ساتھ نظر آئے ہیں۔
ہما قریشی کی شاندار پرفارمنس پر اداکارہ کو دوستوں اور فلم انڈسٹری کے ساتھیوں کی طرف سے میسیجز اور فون کال کا تناتا بندھ گیا جس میں انھوں نے ہما قریشی کے جاندار کردار کی تعریف کی ہے۔ گانے میں چند منٹوں کے دوران خوبصورت گیت کے ساتھ ساتھ ایک مکمل کہانی کی بھی عکسبندی کی گئی ہے جسے ہما قریشی کی پرفارمنس نے چار چان لگا دیے ہیں۔ اس پر بات کرتے ہوئے ہما کا کہنا تھاکہ اس گانے کی وڈیو میں پرفارم کرنا انھیں ایک فلم میں اداکاری سے بھی زیادہ مشکل لگا مگر خدا کا شکر ہے کہ وہ اس پر اچھی پرفارمنس دے پائی ہیں۔