بی جے پی نے علی ظفر کی فلم ’’کِل دل‘‘ کی ریلیز روکنے کی دھمکی دیدی
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبئی یونٹ نے پاکستانی اداکار کی فلم کیخلاف مظاہروں کا اعلان کردیا اور پروڈیوسروں کو دھمکیاں دیں
پاک بھارت سرحدی کشیدگی کا اثر بھارت کی فلم انڈسٹری پر بھی نمایاں نظر آنے لگا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر کی نئی بالی ووڈ فلم ''کل دل'' کو بھارت کی مقتدر اور انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے ممبئی کے یونٹ نے فلم کی ریلیز رونے اور اسے اتار پھاڑنے کی دھمکی دی ہے۔
ان دنوں مقبوضہ جموں و کشمیر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھارتی خوف حکمراں جماعت بی جے پی کے ساتھ فلم انڈسٹری پر بھی چھایا ہوا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ان دنوں پاکستانی اداکاروں کی کاسٹ کے ساتھ بننے والی بالی ووڈ کی فلموں کے پروڈیوسروں اور پروڈکشن ہائوسز کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اداکار علی ظفر کو بھارت کی سینما اینڈ ٹیلی ویژن آرٹسٹس ایسوسی ایشن نے مبینہ غیر قانونی طور پر ایمپلائمنٹ ویزا کے بغیر بھارت میں کام کرنے پر سمن بھیجا ہے جب کہ بی جے پی کی سیفران بریگیڈ نے یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی علی ظفر کی فلم ''کل دل '' کی ریلیز کو روکنے کی بھی دھمکی دی ہے جس میں علی ظفر کے ساتھ گووندا' رنویر سنگھ اور پری نیتی چوپڑا کاسٹ میں شامل ہیں۔
ایک ذرائع کے مطابق ''بی جے پی کے ممبئی ونگ نے فلم ''کل دل '' کی ریلیز کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پارٹی بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کرے گی' بی جے پی والوں کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ ان کے ملک میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور سرحد پار دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے''۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں بہت سے پاکستانی اداکاروں نے بالی ووڈ میں کام ڈھونڈ لیا ہے جن میں فواد خان' عمران عباس اور عمائمہ ملک بھی شامل ہیں' وہ کماتے یہاں ہیں مگر ٹیکس پاکستان میں دیتے ہیں اور اب ان کا ملک ہم پر حملہ آور ہے۔
بی جے پی ممبئی یونٹ کے وائس پریذیڈنٹ سنجے اپادھیائے نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی اداکار والی فلم ''کل دل '' کی ریلیز کے خلاف احتجاج کریں گے' ہم ہر اس فلمساز اور پروڈکشن ہائوس کی مخالفت کریں گے جو پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرے گا اور ہمیں یقین دلانا ہوگا کہ پروڈیوسروں نے پاکستانی اداکاروں کی کاسٹ کو روک دیا ہے''۔ پروڈیوسر رمیش تورانی نے اس موقع پر کہا کہ بی جے پی کی طرف سے ملنے والی تجویز ہمارے مستقبل کے پراجیکٹس کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔